بجلی کے بلوں میں حیران کن اضافہ کی تیاریاں ,آئی ایم ایف کا دباؤ

Electricity Bill,Lessco Bill,

اسلام آباد:حکومت نے عالمی بنک کو بجلی کی قیمتوں سے متعلق پلان پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی،اس سال اکتوبر میں بجلی مزید ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

ذرائع پاور ڈویژن کے  مطابق حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عالمی بنک کے ساتھ بجلی کے ٹیرف سے متعلق کمٹمنٹ کو پورا کیا جائے گا، تین سالوں میں حکومت  بجلی کے بنیادی ٹیرف میں  5 روپے 80 پیسے فی یونٹ  تک اضافہ کرچکی ہے ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا عوام پر 700 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا جا چکا ہے۔

واضح رہے کرونا کے باوجود فروری میں بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کی گئی  تاہم  بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کرنے میں تاخیر ہوئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاور سیکٹر میں سبسڈی میں کمی کا پلان تیار کر لیا ہے،سبسڈی صرف مستحق صارفین کو ہی دی جائے گی، غیر مستحق صارفین کے لئے مرحلہ وار سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔

اوگرا کا کہنا ہے سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے، موجودہ سرکلر ڈیٹ 2300 ارب روپے سے زیادہ ہے، سرکلر ڈیٹ میں کمی کے لئے اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔