آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

 آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
کیپشن: آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی اور دونوں رہنماوں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر چینی سفیر نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا چین پاکستان کیساتھ اسٹریٹجک شراکت داری جاری رکھےگا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ ٹیلیفون پر بات کی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دونوں نے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے باہمی اور مشترکہ اہداف پر تبادلہ خیال کیا۔

افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔