افغانستان سے متعلق امریکی حکومت کی پالیسی میں بڑی تبدیلی

US President Joe Biden,Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process

واشنگٹن:امریکہ صدر بائیڈن نے بالآخر افغانستان سے اپنا ہاتھ اُٹھا لیا ،طالبان جانیں ،افغانستان جانے ،امریکی صدر جوبائیڈن کا کہناہے،افغانستان کا دفاع کرنا افغان فوج کی ذمہ داری ہے،امریکہ کی ایک اور نسل کو 20سال تک جنگ میں نہیں دھکیل سکتے۔31اگست تک امریکا کی ساری فوج افغانستان سے نکل جائے گی۔

امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے ملک کادفاع کرنا افغان فوج کی ہی ذمہ داری ہے،امریکہ اپنے وعدے کے مطابق افغانستان میں امریکی فوجی مشن 31 اگست کو مکمل طورپرختم کردیگا ،اب افغانستان کےعوام کواپنےملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے،انہوں نے کہا امریکیوں کی ایک اورنسل کو 20 سال کی جنگ میں دھکیلنا نہیں چاہتے۔

دوسری طرف ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے افغانستان میں جاری صورتحال سےامریکا کوتشویش لاحق ہے،افغان فوج کے پاس طالبان سے جنگ کرنے کی پوری صلاحیت ہے،جان کربی کا کہنا ہے یہ افغان فوج کا اپنا افغانستان ہے یہ ان کے اپنے صوبے ہیں ،انہوں نے کہا یہ افغان فوج کے اپنے لوگ ہیں جن کاد فاع کرنا اب افغان فورسز کا کام ہے ،یہ سب افغان قیادت پرآجاتاہےوہ اس موقع پرکیسی کارکردگی دکھاتے ہیں۔