پاکستان میں آج دوسرے روز بھی کورونا سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا

پاکستان میں آج دوسرے روز بھی کورونا سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا

لاہور: پاکستان میں آج دوسرے روز بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے ۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 325 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 352 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

این آئی ایچ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں کورونا کی مثبت شرح 2.64 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا کے 153 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

واضح رہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس وبا کے خلاف متحرک ہو گئیں ہیں اور کورونا کی موجودہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ بھارت سے آنے والے مسافروں کی کورونا سے متعلق سخت نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

مصنف کے بارے میں