عدالت نے شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

عدالت نے شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

اسلام آباد: بغاوت پر اکسانے کا کیس ، ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کوہسار پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ شہباز گل کو جمعہ کے روز دوبارہ عدالت میں پیش کرے ۔

اسلام آباد پولیس نے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو شہباز گل کے وکیل نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی ۔ لیکن عدالت نے شہباز گل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔

رہنما پی ٹی آئی پر تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف مبینہ غداری کا مقدمہ درج ہے ۔ گزشتہ روز شہباز گل پر تھانہ کوہسار میں 10 سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، جس میں پولیس نے شہباز گل کی گاڑی کو روکا لیکن باہر نہ آنے پر شیشہ توڑا ۔ شہباز گل کو اہلکار پکڑ کر ساتھ لے گئے ۔ فوٹیج کے مطابق دو بجکر اکیاون منٹ پر شہباز گل کی گرفتاری ہوئی ۔

مصنف کے بارے میں