عمران خان نے قوم کے بچوں کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کیا: عظمیٰ بخاری

عمران خان نے قوم کے بچوں کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کیا: عظمیٰ بخاری

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے بچوں میں نفرت کا بیج بویا ہے ، عمران خان نے قوم کے بچوں کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منہ کو اقتدار کا خون لگ چکا ہے ، یہ کسی کو بخشنے کیلئے تیار نہیں ، ایسے لوگ جو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کام کر رہے تھے ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا لیکن پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر ان کیخلاف منفی پروپیگنڈا مہم چلائی ۔ ہیلی کاپٹر حادثے پر پوری قوم افسردہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نیوٹرل لفظ کو گالی بنا دیا ۔ جب اس سے سکون نہ ملا تو نیوٹرل کو جانور کہہ دیا ۔ ہر کام میں برداشت کی حد ہوتی ہے مگر انہوں نے حد کراس کرلی ۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا فتنہ و فساد پھیلانا ہے ۔ عمران خان کا ایجنڈا ہے فوج اور عدلیہ اس کے ساتھ کھڑی ہو ، اگر فوج اور عدلیہ عمران خان کے ساتھ ہوں تو سب ٹھیک ہے ۔ اگر فوج اور عدلیہ عمران خان کے ساتھ نہ ہو تو انہیں ہدف تنقید بناتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے جو بیان دیا اسے پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت حاصل تھی ۔ عمران خان کئی بار ایسی باتوں کا اظہار برملا ڈھکے چھپے لفظوں میں کرتے ہیں ۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہباز گل نے جو کچھ کہا اس پر ان کیخلاف بغاوت کا مقدمہ بنایا گیا ۔ شہباز گل 2 دن کے اندر اندر بہت سی باتیں بتائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی نے بھی شہباز گل کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے ۔ پرویزالٰہی نے ایسا بیان دے کر جان چھڑانے کی کوشش کی ہے ۔ جب تک شہباز گل گرفتار نہیں ہوا تھا کسی نے اس سے لاتعلقی کا اعلان نہ کیا ۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے رجیم چینج امریکا سے درجنوں گاڑیاں لی ہیں ۔ عمران خان ایک نمبر کے جھوٹے ، فراڈ اور بددیانت شخص ہیں ۔

مصنف کے بارے میں