وزیر اعلیٰ پنجاب کا تاجر برادری کو ریلیف دینے کیلئے بڑے اقدامات کا اعلان 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا تاجر برادری کو ریلیف دینے کیلئے بڑے اقدامات کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب کی تاجر برادری کو ریلیف دینے کیلئے بڑے اقدامات  کا اعلان کردیا ہے۔  وزیر اعلی کہتے ہیں اب کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور دکانیں  اتوار کو بھی کھلی رہیں گی پنجاب بھر میں کاروباری مراکز، مارکیٹوں اور دکانوں کے لئے اتوار کی چھٹی ختم کر دی ہے ۔کاروباری مراکز، مارکیٹوں اور دکانوں پر اوقات کار کی کوئی پابندی نہیں ہو گی

وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ  نے کہا کہ تاجر برادری کو ریلیف دینے کیلئے پارکنگ کے مسائل بھی حل کریں گے کیونکہ تاجر برادری کے مسائل جانتا ہوں۔ ن لیگ نے بڑا پروپیگنڈا کیا کہ شہباز شریف آئے گا تو ہوا بدل جائے گی ہوا تو نہیں بدلی بلکہ شہباز شریف کے آنے سے مہنگائی کا طوفان آگیا۔ شہباز شریف نے تو تاجروں پر ہی بجلی گرا دی ن لیگ نے پارکنگ مافیا کو بھی پروان چڑھایا۔

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ علم ہے کہ کس نے پارکنگ مافیا کی سرپرستی کی اور کتنے کما کر گیا ہم پارکنگ مافیا کو ختم کریں گے۔ پارکنگ کی آمدن کا 30 فیصد تاجروں کو سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کیا جائے گا۔مارکیٹوں میں ریسکیو 1122 کے سنٹر بنانے جائیں گے۔

وزیر اعلی نے  تاجر رہنماء ناصر سلمان  اور صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی سربراہی میں تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی  بھی قائم کردی اور کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے مطابق ”خوشحال تاجر اورپنجاب“ کے ویژن پر عمل پیرا ہیں۔

 اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں چودھری پرویزالٰہی نے اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں سب سے زیادہ کام کیا پاکستان میں سب سے زیادہ تعریف چودھری پرویزالٰہی کی ہوئی۔ تاجر برادری کو گزشتہ چند برس میں کورونا اوردیگرمسائل کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا۔

 اسد عمر  نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے  تاجروں پر کسی قسم کی پابندیوں کے حق میں نہیں  ۔ ناصر سلمان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی مارکیٹوں میں ترقی یافتہ ممالک کی طرح ”ڈاؤن ٹاؤن“ اور کیاس(Kiosk)کا تصور پیش کرنا چاہتے ہیں۔ لاہور،فیصل آباد،ملتان، گوجرانوالہ سمیت تمام شہروں کی مارکیٹوں کو بتدریج جدید دنیا کے برابر لاناضروری ہے تاکہ خریدار کو ترغیب اوردکاندار یا تاجر کو سہولت میسر ہوپی ٹی آئی تجارت کے فروغ سے غربت کے خاتمے کے لیے کوشاں ہےتاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے فوکل پرسن برائے ٹریڈرز ناصر سلمان، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر، سابق وفاقی وزیر شفقت محمود، صوبائی وزرا یاسمین راشد، میاں محمد اسلم اقبال، میاں محمودالرشید، محمد محسن لغاری،حنیف پتافی، انسپکٹرجنرل پولیس،پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

مصنف کے بارے میں