توشہ خانہ کے تحائف آرمی چیف کو بھی ملتے ہیں سب کی تحقیق کی جائے : عمران خان 

توشہ خانہ کے تحائف آرمی چیف کو بھی ملتے ہیں سب کی تحقیق کی جائے : عمران خان 
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جب ہم حکومت میں آئے تو کہا گیا ہے کہ عمران خان فوج کا پتلا ہے اب ملک کی سب سے بڑی جماعت کو اپنی فوج سے لڑانے کی سازش کی جارہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہم غدار ہیں اور فوج کے خلاف ہے۔ 

بنی گالا میں خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ یہ سب منصوبہ بندی کےتحت کیا جارہا ہے۔ رجیم جینج کی سازش اب بھی کی جا رہی ہے۔ بیرون ملک کے اخباروں اور کتابوں میں شریفوں اور زرداری کی چوری کا ذکر ہے۔ موجودہ حکمرانوں کے مفادات بیرون ملک ہیں اور ہمیں غدار کہا جا رہا ہے۔ 

انہوں نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات ن لیگ کو جتوانے کی بہت کوشش کی لیکن عوام نے اس کو ناکام بنوایا۔ توشہ خانے کے تحائف سب کو ملتے ہیں ۔آرمی چیف کو بھی ملتے ہیں سب کی تحقیق کریں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی میں میرے کئی وزیر بتاتے ہیں کہ انہیں ٹی ٹی پی کی دھمکیاں آ رہی ہیں: یہ بھی ایک سازش ہے ہماری پارٹی کو کمزور کرنے کے لیے۔ مجھے نہیں پتا کہ پاکستان کی ائر سپیس استعمال ہوئی مگر بیرونی اخبار کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کے اوپر سے  ڈرون نے حملہ کیا ہے۔ یہ کوئی ڈیل ہوئی ہے ۔ تھوڑے تھوڑے پیسوں کے لیے۔

مصنف کے بارے میں