آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی بحریہ کے کمانڈر کی ملاقات ، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی بحریہ کے کمانڈر کی ملاقات ، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال 
سورس: File

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی بحریہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احمد جاسم معارج عبداللہ الزاید نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس  پی آر کے مطابق  آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے  کہا کہ  پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرتا ہے۔ 

آرمی چیف نے کہا کہ  دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے جو خطے کو غیر مستحکم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے لیے اچھی طرح سے مربوط جواب کی ضرورت ہے۔

عراقی بحریہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احمد جاسم معارج عبداللہ الزاید  نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا اور بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں افواج کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کا بھی عہد کیا۔

مصنف کے بارے میں