شام ، داعش کے حملے49 شامی اہلکار ہلاک،امریکی فضائیہ کی کاراو ئی 168 آئل ٹینکر تباہ

شام ، داعش کے حملے49 شامی اہلکار ہلاک،امریکی فضائیہ کی کاراو ئی 168 آئل ٹینکر تباہ

جنیوا: شام میں داعش نے حملوں کے دوران 49 شامی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ ۔ پلمیرا کے صحرا میں امریکی اتحادی فوج کی بمباری میں داعش کے 168 آئل ٹینکر تباہ ہوگئے۔اے ایف پی کے مطابق حلب میں شامی جنگی طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ حلب میں باغیوں کے علاقوں سے نکلنے والے سیکڑوں مرد اور لڑکے مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں شامی فوج نے حلب کے کم از کم 75 فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق کے ترجمان روپرٹ کولوِل نے کہا کہ حراست میں رکھنے کے حوالے سے شامی حکومت کا ریکارڈ بہت خراب ہے اسی لیے اقوام متحدہ کو ان مردوں اور لڑکوں کی حفاظت کے حوالے سے خدشات ہیں جو حلب کے باغیوں کے علاقے سے شامی حکومت کے کنٹرول علاقوں میں آئے ہیں۔