ٹرمپ کی جیت میں روس کا کردار ہے،سی آئی اے ،اوبامہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا

ٹرمپ کی جیت میں روس کا کردار ہے،سی آئی اے ،اوبامہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا

وا شنگٹن: ہوم لینڈ سیکورٹی اور وائٹ ہاو¿س انسداد دہشت گردی کی مشیر لیزا موناکو نے امریکی صدر کے حکم نامے کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا۔ڈیموکریٹ اور رپبلکن پارٹی کے ارکان کے امریکی صدر سے صدارتی انتخابات پر روس کے اثر انداز ہو کر نتائج تبدیل کرنے کی تحقیقات کا کئی بار مطالبہ کیا گیا ہے ،جس کے بعد امریکی صدر نے 2016 کے صدارتی انتخابی عمل میں سائبرحملوں کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔
امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر سنبھالنے سے پہلے جائزہ رپورٹ جاری کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ تمام جائزہ پولز اور سروے میں ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار کی جیت کی نوید سنائی جاچکی تھی مگر جب امریکی عوام صبح اٹھی تو ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات جیت چکے تھے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ جائزہ رپورٹ کی تحقیقات نا صرف امریکی انتخابات پر سوالیہ نشان ا±ٹھا سکتی ہے بلکہ ٹرمپ کی صدارتی محل تک رسائی یقینی یا ناممکن بھی بنا سکتی ہے۔