سہ روزہ میچ، پاکستان نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا لئے، 218 رنز کی برتری حاصل

سہ روزہ میچ، پاکستان نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا لئے، 218 رنز کی برتری حاصل

کیرنز :سہ روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز پاکستان نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا لئے اور اسے 218 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، اظہر علی 44 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔ اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا الیون اپنی پہلی اننگز میں 94 رنز خسارے کے ساتھ 114 رنز پر آﺅٹ ہوگئی، محمد عامر، راحت علی اور وہاب ریاض نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق کیرنز میں جاری تین روزہ ٹور میچ کے دوسرے روز کرکٹ آسٹریلیا الیون نے اپنی پہلی نامکمل اننگز تین رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 94 رنز خسارے کے ساتھ 114 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، جیک ونٹر 39 ، میتھیو شارٹ 27 اور کیمرون ویلنٹی 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
محمد عامر، وہاب ریاض اور راحت علی نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور بالترتیب تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا لئے اور اسے 218 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
اظہر علی 44 اور سرفراز احمد 4 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔ سمیع اسلم 12 ، بابر اعظم 22 ، یونس خان 7 ، کپتان مصباح الحق صفر اور اسد شفیق 27 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ سٹیکٹی نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔