لودھراں:حادثے میں 3 افراد جاں بحق،حادثہ دھند کے باعث پیش آیا،پولیس

لودھراں:حادثے میں 3 افراد جاں بحق،حادثہ دھند کے باعث پیش آیا،پولیس

لاہور:پنجاب کے بیشترعلاقوں میں دھند کے ڈیرے آج بھی قائم رہے ۔  ملتان، مظفر گڑھ،بہاولپور ،اور وہاڑی سمیت جنوبی پنجاب میں حد نگاہ صفر ہوگئی جبکہ ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔ دھند کے باعث موٹر وے کے کئی حصے بھی بند کردیئے گئےجبکہ لاہور ایئر پورٹ پر فلائیٹ آپریشن بھی متاثر ہوا  کئی پروازیں روک دی گئیں۔

پنجاب کے بیشتر شہر دھند کی لپیٹ میں آگئے۔

رات گئے سے صبح تک دھند نے ڈیرے جمائے رکھے۔ ملتان،مظفر گڑھ،بہاولپور ،لودھراں ،وہاڑی ،میاں چنوں اور راجن پور سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔لودھراں میں عباس پور کے قریب دھند کے باعث ٹرک اور ٹریلر ٹکراگئےحادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ 
ادھر وہاڑی میں د و موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔دھند کی وجہ سے لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر فلائیٹ آپریشن کئی گھنٹے متاثر رہا جو صبح نوبجے کے بعد بحال ہوسکا ۔اندرون اور بیرون ملک آنےاور جانے والی متعدد پروازیں ،،تاخیر کا شکار رہیں ،، جبکہ کئی ملتوی کردی گئیں۔
حدنظر صفر ہونے کی وجہ سے لاہور سے پنڈی بھٹیاں اور شیخوپورہ تک جبکہ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور گوجرہ تک موٹر وے کو بند کردیا گیا جبکہ ہائی وے پر بھی ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔ 

مصنف کے بارے میں