ترکی شام کی سرحد پر دیوار 2017ءمیں مکمل کرنے کے لیے پرعزم

ترکی شام کی سرحد پر دیوار 2017ءمیں مکمل کرنے کے لیے پرعزم

انقرہ:ترکی اور شام کے درمیان سرحد پر کنکریٹ کی مضبوط دیوار کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ توقع ہے کہ یہ دیوار اپریل 2017ء تک مکمل کرلی جائے گی۔ترکی اور شام کی سرحد پر 900 کلومیٹر دیوار فاصل کی تعمیر کی نگران ترک رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی "ٹوکی" کے چیئرمین ارگون توران نے کہا ہے کہ ترکی اور شام کے درمیان دیوار فاصل کی تعمیر کا مقصد دونوں ملکوں میں داعشی دہشت گردوں کی آمد ورفت روکنا ہے۔
گذشتہ اگست میں ترک فورسز نے داعش اور کرد مسلح جنگجوو¿ں کو بھگانے کے لیے شام کے اندر گھس کر کارروائی شروع کی تھی۔’ٹوکی‘ کے چیئرمین ارگون توران نے’رایئٹرز‘ کو بتایا کہ آئندہ سال مارچ یا اپریل تک ترکی اور شام کے درمیان نو سو کلومیٹر طویل دیوار فاصل کی تعمیر مکمل کرلی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی سلامتی اور سیکیورٹی کے لیے کئی مقامات پر ٹاور بھی تعمیر کررہے ہیں۔