کراچی میں ڈینگی وائرس کے مزید 32کیسز سامنے آگئے

کراچی میں ڈینگی وائرس کے مزید 32کیسز سامنے آگئے

کراچی:شہر میں  ڈینگی وائرس کے مزید 32کیسز سامنے آگئے ہیں ۔ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے شہرکے مختلف اسپتالوں کی او پی ڈیز میں8ایسے مریضوں کو لایا گیا جو ڈینگی سے متاثر تھے جبکہ24مریضوں کو ڈینگی کی شکایت پر مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک صوبے میں ڈینگی سے3 ہلاکتیں ہوئی ہے اور2329 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے1890کیسز کراچی کے ہیں ۔یہ وہ کیسز ہیں جو رپورٹ ہوئے ہیں رپورٹ نہ ہونے والے کیسز کی تعداد ہزاروں میں ہے ۔ ذرائع کے مطابق رواں سال صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ درجنوں ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں جو رپورٹ نہیں ہوئی۔

مصنف کے بارے میں