پاکستان اور افغانستان مذاکرات،باب دوستی دوبارہ کھول دیا گیا

پاکستان اور افغانستان مذاکرات،باب دوستی دوبارہ کھول دیا گیا

کوئٹہ: بلوچستان میں چمن سرحد پر پاکستان اور افغانستان کی سیکورٹی فورسز میں مذاکرات کے بعد باب دوستی کوایک روزہ بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا،پاک افغان سرحد پر مال بردار تجارتی ٹرکوں کی آمدورفت بھی بحال ہو گئی ہے۔کسٹم حکام کے مطابق دو روز قبل چمن بارڈر پر باب دوستی پر افغانستان کی حدود سے نامعلوم افراد نے پتھراوکر کے باب دوستی کے شیشے توڑ دئیے تھے جس کے بعد ایف سی حکام نے باب دوستی کو احتجاجا بند کر دیا تھا جس سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت معطل ہو گئی تھی ۔


ہفتہ کی صبح سرحدی فورسز کے درمیان مذاکرات کے بعد باب دوستی کو دوبارہ کھول دیا گیا جس سے سرحدی تجارت بھی بحال ہو گئی ہے ، چمن سے سیکڑوں مال بردار تجارتی ٹرک افغانستان میں داخل ہو گئے ہیں۔

نیوویب ڈیسک< News Source