رجنی کانت نے فلم ”دنگل“ سے متعلق عامر خان کی درخواست پر معذرت کرلی

رجنی کانت نے فلم ”دنگل“ سے متعلق عامر خان کی درخواست پر معذرت کرلی

ممبئی :بالی ووڈ سپر اسٹارعامر خان نے لیجنڈری اداکار رجنی کانت سے اپنی نئی آنے والی فلم ”دنگل“ کو تامل زبان میں ڈب کرنے کی درخواست کی تھی جس سے رجنی کانت نے مصروفیات کے باعث معذرت کرلی۔بالی ووڈ اسٹارعامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ”دنگل“ کی کامیابی کےلئے کافی پر امید ہیں اور انہوں نے فلم کو 3 زبانوں میں ڈب کرکے ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا۔
جس کےلئے انہوں نے رجنی کانت سے بھی درخواست کی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کے لیے فلم ”دنگل“کی خصوصی اسکریننگ رکھی جس میں دونوں اداکاروں کی فیملیز نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر عامر خان نے رجنی کانت سے ان کی آواز میں فلم کو تامل زبان میں ڈب کرانے کی درخواست کی جس پر لیجنڈری اداکار نے مصروفیات کے باعث فلم کو ڈب کرنے سے معذرت کرلی ہے۔
واضح رہے کہ عامرخان کی فلم ”دنگل“23 دسمبر کونمائش کے لیے پیش کی جائے گی