باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، پی آئی اے نے ایک بار پھر مسافروں کو بے حال کر دیا

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، پی آئی اے نے ایک بار پھر مسافروں کو بے حال کر دیا

لاہور:پی آئی اے کے باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے مسافروں کی زندگی اجیرن کر دی۔  لاہور سے ابو ظہبی جانے والی پرواز پی کے263 چار بار ملتوی ہونے کے باوجودروانہ نہیں ہو سکی ۔ لاہور ایئر پورٹ پر مسافروںنے  پی آئی اے انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے ابو ظہبی جانے والی پرواز پی کے263 چار بار ملتوی ہونے کے باوجود روانہ نہیں ہو سکی۔پرواز کو گزشتہ روز ساڑھے سات بجے روانہ ہونا تھاجبکہ پرواز کے شیڈول میں بار بار تبدیلی کے باعث مسافر خوار ہو گئے۔ لاہور ائیر پورٹ پر پی آئی اے کیخلاف مسافروں نے شدید احتجاج بھی کیا۔
ابو ظہبی جانے والی پرواز کے مسافروں کا کہنا تھا کہ پی آئی اے دن بدن بربادی کی طرف جارہی ہے،،انہوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا ،،اگر یہی صورتحال رہی تو آنے والے وقت میں پی آئی اے کی ساکھ مکمل طور پر خراب ہوجائیگی۔

مصنف کے بارے میں