خواجہ سعد رفیق ریلوے کی نجکاری کے خلاف ڈٹ گئے

خواجہ سعد رفیق ریلوے کی نجکاری کے خلاف ڈٹ گئے

کراچی:خواجہ سعد رفیق ریلوے کی نجکاری کے خلاف ڈٹ گئے ۔ انکا کہنا ہے کہ ریلوے کی نجکاری ہوئی تو وہ گھر چلے جائیں گے۔ جو یہ کہتا ہے کہ ریلوے میں چار سے پانچ سال میں سب ٹھیک ہوجائے گا وہ جھوٹ بولتا ہے۔  ان کا مزید کہنا کہ سند ھ میں کام نہ کرنے والے پنجاب میں آکر تنقید کرتے ہیں ۔ وزیر ریلوے نےریلوے کی نجکاری کے خلاف نعرہ بلند کردیا ۔ انوہں نے دعویٰ کیا کہ نجکاری ہوئی تو وہ عہدہ چھوڑ کر گھر چلیں جائیں گے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ ریلوے کی تباہی 1972 میں شروع ہوئی ،چار سے پانچ سال میں اسے ٹھیک نہیں کیا جاسکتا ۔ساتھ یہ بھی واضح کیا کہ وہ ریلوے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے ۔

وزیر ریلوے نے اس موقع رائل پام کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر بھی بات کی ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے اس کیس میں انہیں انصاف نہیں دیا۔ اس طرح تو ریلوے کی تمام زمین دوسروں کے پاس جاتی رہے گی ۔

خواجہ سعد رفیق کاکہنا تھا کہ نوازشریف زندہ باد کےنعرے کام کی وجہ سے لگ رہے ہیں ۔ سندھ میں کام نہ کرنے والے پنجاب میں آکر باتیں کرتے ہیں،تنقید سے پہلے وہ سندھ کے معاملات حل کریں ۔

مصنف کے بارے میں