کسی کی خوشی یا میڈیاہائپ کے لیے فیصلہ نہیں دے سکتے: چیف جسٹس

کسی کی خوشی یا میڈیاہائپ کے لیے فیصلہ نہیں دے سکتے: چیف جسٹس

لاہور:چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کہتے ہیں کوئی بھی ادارہ ماضی کی کوتاہیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھ سکتا ہے،عدالتوں کا وقت عوام کی امانت ہے،،کیسز کو جلد سے جلد نمٹانے کیلئے کوشاں ہیں۔ چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ کی 150سالہ تاریخ پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تاریخی اعتبار سے عدالت نے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ قانون کی بہترین تشریح کی ہے ،عدالت نے انصاف کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ماضی میں بہتر چیف جسٹس فراہم کیے ،اور انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کو عدلیہ میں مقام حاصل ہے،عدالتوں کا وقت عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کی خوشی یا میڈیا ہائپ کے لیے فیصلہ نہیں دے سکتے۔ 

مصنف کے بارے میں