ٹور میچ: کرکٹ آسٹریلیا کو شکست، پاکستان 201 رنز سے فاتح

ٹور میچ: کرکٹ آسٹریلیا کو شکست، پاکستان 201 رنز سے فاتح

کینز: 3 روزہ ٹور میچ میں پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 201 رنز سے شکست دے دی ۔311 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 109 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔

میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان نے اپنی اننگز 216 رنز  6وکٹ کے نقصان پر ڈیکلیئر کردی۔اظہر علی 82 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے ۔ محمد نواز نے 36، اسد شفیق 29 جبکہ سرفراز احمد نے ، 20 رنز اسکور کئے ۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے اسٹیٹی اور لیس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو میچ جیتنے کے لئے 311 رنز کا ہدف دیاتھا جس کے تعاقب میں میزبان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں ۔کوئی بھی بیٹسمین پاکستانی بولرز کے آگے کریز پر جم نہ سکااور پوری ٹیم109رنز پر پویلین لوٹ گئی ، اس طرح پاکستان نے 3روزہ ٹور میچ 201رنز سے جیت لیا ۔

دونوں اننگز میں پاکستان کی طرف سے محمد عامر اور راحت علی نے پانچ پانچ،وہاب ریاض نے چار ، محمد نواز نے تین اور اظہر علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔