عالمی طاقتیں کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں: صدر ممنون

عالمی طاقتیں کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں: صدر ممنون

اسلام آباد: انسانی حقوق کے عالمی دن پر صدر  مملکت ممنون حسین نے عالمی طاقتوں پر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے پر زور دیا ہے۔

  ایوان صدر میں  انسانی حقوق  کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار  سے خطاب کرتے  صدر ممنون حسین  نے کہا کہ عالمی برادری خصوصاً بڑی طاقتوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خطے میں  امن استحکام کیلئے  مقبوضہ کشمیر  میں جاری بھارتی مظالم  کانوٹس لیں۔

اس موقع پر انسانی حقوق  کے لیےنمایاں خدمات سرانجام دینے والی   40شخصیات   کوایوارڈ دئیے گئے۔جن میں سینیٹر نزہت صادق، گلوکار جواد احمد ، صدر پی ایف  یو جے اور صحافی رانا عظیم شامل ہیں ۔ لاہور پریس کلب اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے رانا عظیم کو ایوارڈ موصول کرنے پر مبا رکباد پیش کی ۔