شہباز شریف کو نااہل قرار دیں: تحریک انصاف عدالت پہنچ گئی

شہباز شریف کو نااہل قرار دیں: تحریک انصاف عدالت پہنچ گئی

لاہور: پی ٹی آئی نے  وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کے لئے  لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔  نیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے عدالت عالیہ میں اعجاز چوہدری کے توسط سے درخواست جمع کرائی۔


نااہلی کی درخواست شاہد ندیم گوندل ایڈووکیٹ کی جانب سے تیار کی گئی ہے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف دائر درخواست کی پیروی بابر اعوان کریں گے۔

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ شہبازشریف خاندانی کاروبار کے تحفظ کےلئے اپنے منصب کا استعمال کررہے ہیں۔

 انہوں نے اپنے مفاد کی خاطر ہائی کورٹ کے حکم نامے کی دھجیاں اڑائیں، وہ اپنے منصب اور حلف سے روگردانی کے مرتکب ہوئے ہیں، ہم ایسا نظام نہیں چلنے دیں گے، جس سے طاقتور طبقہ عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دے۔  انہوں نے عدالتی حکم کے باوجود اپنی شگر ملز دیگر علاقوں میں منتقل کیں۔