پاناما کیس: تحریک انصاف کا ایک بار پھر عوام سے رجوع کا فیصلہ

پاناما کیس: تحریک انصاف کا ایک بار پھر عوام سے رجوع کا فیصلہ

اسلام آباد : تحریک انصاف نے پاناما لیکس کیس کی سماعت اگلے سال تک ملتوی ہونے کے بعد عوام سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جلسوں میں پاناما کیس کے حوالے سے فلم بھی ریلیز کی جائے گی۔

 نیو نیوز کے مطابق  پی ٹی آئی کی جانب سے رواں ماہ پاناما لیکس کے حوالے سے جلسے  کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ چیئرمین عمران خان نے رواں ماہ جلسے کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما کیس پر دوبارہ سماعت شروع ہونے تک جلسے جاری رہیں گے۔ علاوہ ازیں عمران خان نے پاناما لیکس پر بنائی گئی فلم کی ریلیز کی بھی منظوری دے دی ہے ، یہ فلم جلسوں اور سوشل میڈیا پر چلائی جائے گی۔

ادھر جلسوں کے حوالے سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد نے کہا کہ کیونکہ ابھی پاناما لیکس کی سماعت جنوری میں ہوگی اور اس دوران وقت کافی ہے اس لیے ہم نے عوام کے پاس جا کر انہیں اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔