سی ٹی ڈی کا ڈی ایس پی پشاور میں قتل

سی ٹی ڈی کا ڈی ایس پی پشاور میں قتل

پشاور:دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ڈی ایس پی ریاض الاسلام  کو قتل کردیا۔

نیو نیوز کے مطابق چارسدہ روڈ پر مدینہ کالونی کے قریب ڈی ایس پی ریاض الاسلام نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکلے تو تھوڑے فاصلے پر گھات لگائے دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ریاض الاسلام سی ٹی ڈی میں تعینات تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے ہیں۔