اپوزیشن پارلیمنٹ میں بولنے نہہیں دیتی: بھارتی وزیر اعظم کی بے بسی

اپوزیشن پارلیمنٹ میں بولنے نہہیں دیتی: بھارتی وزیر اعظم کی بے بسی

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نوٹوں کی تبدیلی  مشکل فیصلہ تھا اور عوام کو تکلیف ہو گی لیکن 50 دن کے بعد حالات بہتر ہونے لگیں گے۔

گجرات میں ڈیری پلانٹ کے افتتاح کے موقع پرانہوں نے کہا کہ ملک کو بدعنوانی سے آزاد کرنے کا یہ اہم قدم ہے۔ کسی بے ایمان کو کالے دھن اور بدعنوانی سے کوئی پریشانی نہیں تھی، پریشان صرف ایماندار شہری تھے۔

ستر سال تک ان ایماندار لوگوں کو لوٹا گیا، ان کا جینا مشکل کیا گیا۔ لاکھ اکسانے کے بعد بھی ایماندار لوگوں نے میرا ساتھ دیا ۔  بینکوں کے باہر عوام کی قطاریں ہیں اور انھیں پرانے نوٹ تبدیل کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیراعظم مودی کے مطابق اپوزیشن مجھے پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیتی، اس لیے میں جلسہ عام میں بول رہا ہوں۔