کوہلی 2016 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

کوہلی 2016 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

ممبئی : بھارت اور  انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور سنچری بنا لی ہے۔ اس اننگز کے دوران جب کوہلی کا سکور 55 رنز تک پہنچا تو وہ انگلش بلے باز جو روٹ کو پیچھے چھوڑ کر 2016 میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلےباز بن گئے۔

ویرات کوہلی 87.64 کی اوسط سے 2450 سے زائد رنز بنا کر 2016 کے کامیاب ترین بلےبازوں کی فہرست کی چوٹی پر پہنچ گئے ہیں۔ جو روٹ 2399 رنز بنا کر دوسرے، جب کہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 2186 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔