ممبئی ٹیسٹ: بھارت کی انگلینڈ پر 51 رنز کی برتری

ممبئی ٹیسٹ: بھارت کی انگلینڈ پر 51 رنز کی برتری

ممبئی : ممبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارتی کمپتان کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت  نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 51 رنز کی برتری حاصل کرلی اور 7 وکٹ پر 451 رنز بنا لیے۔

وانکھڈے سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے چوتھے میچ  تیسرے روز کھیل کے اختتام تک  ویرات کوہلی نے قائدانہ اننگز کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے بغیر 147 رنزبنا ئے تھے لیکن وجے کے بعد دیگر بلے باز ان کا ساتھ نہ دے سکے۔

جدیجا 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جدیجا اور کوہلی کا ساتھ 57 رنز کا تھا جبکہ ایشون صفر اور پرتھیو پٹیل 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ایسے میں جیانت یادیو نے کوہلی کا بھرپور ساتھ دیا اور دن کے اختتام تک دونوں کےدرمیان 87 رنز کی شراکت قائم ہوچکی تھی۔

بھارت نے  7 وکٹوں کے نقصان پر 451 رنز بنائے تھے اور انھیں انگلینڈ کے پہلی اننگز کے اسکور 400 رنز پر 51 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔ویرات کوہلی 147 اور جیانت یادیو 30 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی، عادل راشد اور جو روٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔