رحمن ملک نے کرپشن کےخلاف عمران خان کی حمایت کردی

رحمن ملک نے کرپشن کےخلاف عمران خان کی حمایت کردی

لندن : سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ آصف زرداری جلد پاکستان آ رہے ہیں۔ کرپشن کیخلاف عمران اپنی مہم جاری رکھیں۔ داعش کے خلاف سب متحد ہو جائیں ۔

نیو نیوز کے مطابق  پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کوبلاول کے 4 مطالبات مان لینے چاہئیں۔  نہیں تو ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد حکومت کیخلاف دمام مست قلند ر کریں گے ،عمران خان کی کرپشن کیخلاف مہم کو سراہتے ہیں،چیئرمین تحریک انصاف کرپشن کیخلاف اپنے اقدامات جاری رکھیں۔

آصف زرداری کی وطن واپسی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے موقف اختیار کیاکہ سابق صدر کی جلد پاکستان آمد متوقع ہے ۔ رحمن ملک کا کہناتھا کہ ملک میں داعش سرگرم ہے۔