جنوبی افریقا: زندہ نوجوان کو مردہ خانے میں رکھ دیا گیا

جنوبی افریقا: زندہ نوجوان کو مردہ خانے میں رکھ دیا گیا

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا میں زندہ مردہ قرار دے کر مردہ خانے پہنچا دیا ۔ کوازولو شہر میں موٹرسائیکل حادثے کا شکار ہونے والے ایک نوجوان کو ایمرجنسی اہلکاروں نے معائنے کے بعد مردہ قرار دے کر مقامی مردہ خانے پہنچا دیا۔

حادثے کی اطلاع  پر نوجوان کے گھر والے مردہ خانے پہنچے تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ زندہ ہونے کے باوجود نوجوان کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا تھا۔ نوجوان کے ورثا  کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے لاش کا بغور جائزہ لیا تو محسوس ہوا کہ اس کا دل دھڑک رہا تھا اور نبض بھی محسوس کی جاسکتی تھی۔

گھر والوں کے شور  نوجوان کو قریبی ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹر کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد اسے ہوش میں لانے میں کامیاب ہوگئے۔ کوازولو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔