فرانس میں سالانہ فیسٹیول آف لائٹس کاآغاز

فرانس کے شہر لیون میں سالانہ فیسٹیول آف لائٹس کاباقاعدہ آغاز کردیا گیاہے

فرانس میں سالانہ فیسٹیول آف لائٹس کاآغاز

فرانس کے شہر لیون میں سالانہ فیسٹیول آف لائٹس کاباقاعدہ آغاز کردیا گیاہے۔رات کی تا ریکی میں منعقد کر دہ اس فیسٹیول میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہوکر جگمگاتی رنگ برنگی روشنیوں کے مختلف نظارے دیکھتی ہے جبکہ سارے شہر کو رنگ بر نگی لائٹس کی مدد سے روشن کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر شہر کی بلند و بالا اور عظیم الشان عمارتوں پر روشنیوں کے ذریعے دلکش و دیدہ زیب نظارے اور اشکال تخلیق کی جاتی ہیں جن سے عوام کی بڑی تعداد محظوظ ہوتی نظر آتی ہے۔رواں سال لائٹ فیسٹیول میں دنیا بھر سے آئے درجنوں لائٹ آرٹسٹوں کی رنگ برنگی روشنیوں سے سجی پراجیکشنزعام عوام کی توجہ کا مرکزبنی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ8دسمبر سے شروع ہونے والا فرانس کا سب سے بڑا روشنیوں کا میلہ 4روز تک جاری رہنے کے بعد11دسمبر کو اختتام پذیر ہوگاجس میں لاکھوں افراد کی شرکت کی توقعات ظاہر کی جارہی ہیں ۔