یاسر آسٹریلیا میں ٹرمپ کارڈ ہوں گے: وہاب ریاض

یاسر آسٹریلیا میں ٹرمپ کارڈ ہوں گے: وہاب ریاض

سڈنی : فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ  قومی ٹیم کی فاسٹ باؤلنگ بہترین ہے۔  کرکٹ ڈاٹ کام آسٹریلیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ 'ہر کوئی کارکردگی دکھانا چاہتا ہے اور ٹیم میں اچھے فاسٹ باؤلرز کا ایک گروپ ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'قطع نظر اس سے کہ ہمارے سامنے کون کھیل رہا ہے اور کون نہیں کھیل رہا ہمیں ایک دوسرے پر اعتماد ہے'۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ 'ٹیم میں شامل تمام باؤلرز کی اپنی خصوصیات ہیں، عامر بہت اچھی ان سوئنگ کرتا ہے، راحت علی دونوں جانب سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، میں تیز باؤلنگ کا فائدہ اٹھاتا ہوں، سہیل خان اور عمران بہترین آؤٹ سوئنگ کرتے ہیں'۔

یاسر شاہ کو آسٹریلیا کے خلاف اپنی ٹیم کا ٹرمپ کارڈ قرار دیتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ 'مجھے ان کی صحت یابی کا معلوم نہیں لیکن وہ ہمارا ٹرمپ کارڈ ہوں گے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں'۔