ایم کیو ایم لندن کے رہنما بابر غوری، شمیم صدیقی اور امبر خان نے پارٹی چھوڑ دی

ایم کیو ایم لندن کے رہنما بابر غوری، شمیم صدیقی اور امبر خان نے پارٹی چھوڑ دی

لندن : ایم کیوایم لندن کی اہم وکٹیں گرنے لگیں. بابر غوری اور شمیم صدیقی کے بعد ڈاکٹر ندیم اور ان کی اہلیہ نے بھی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفے کا اعلان کر دیا.

سابق وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری نے کہا ہے کہ پارٹی رکنیت سے استعفے کا فیصلہ ذاتی ہے ۔ ابھی کسی پارٹی یا گروپ میں شامل نہیں ہورہا۔
سابق وزیر مواصلات شمیم صدیقی کا کہنا ہے کہ 22 اگست کو ہی پارٹی کی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا.امریکا کے شہر ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ندیم اوران کی اہلیہ عنبر ندیم نے بھی متحدہ لندن کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

شمیم صدیقی کا کہنا ہے کہ بائیس اگست کو پاکستان کے خلاف تقریر پر پارٹی میں خاموشی اختیار کی اور ایم کیوایم کی ذمے داریوں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ ذاتی ہے۔رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم لندن کی رکن امبر خان نے بھی  پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان ایک ہی ہیں۔بابر غوری نے پارٹی کی تمام ذمہ داریوں سے کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی تمام ذمے داریوں سے دستبردار ہو رہا ہوں۔

یاد رہے کہ بانی ایم کیو ایم کی 22 اگست 2016 کو پاکستان مخالف تقریر کرنے پر فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کا اعلان کیا ۔