تحریک انصاف شیخو پورہ میں رنگ جمانے کیلئے تیار

تحریک انصاف شیخو پورہ میں رنگ جمانے کیلئے تیار

شیخوپورہ:  تحریک انصاف آج شیخوپورہ ہاکی گراؤنڈ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ شیخوپورہ میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ اس موقع پر کارکنوں نے خوب بھنگڑے ڈالے جبکہ گھوڑا ڈانس اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
جلسے کیلئے پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں اور پنڈال کو پارٹی پرچموں اورپارٹی قیادت کے بڑے بڑے پینافلیکس آویزاں کر دیئے گئے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلسے سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔