شیخوپورہ کا نام شیخوپورہ میری وجہ سے رکھا گیا ، شیخ رشید

شیخوپورہ کا نام شیخوپورہ میری وجہ سے رکھا گیا ، شیخ رشید

شیخوپورہ : حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں.  شٰیخوپورہ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف جا رہا ہےاور عمران خان آ رہا ہے.ماڈل ٹاؤن میں ظلم کر کے شریف خاندان اللہ کی پکڑ میں آگیا.انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنے بچوں کوبانٹتے ہیں جبکہ ہمارے بچوں کو ڈانٹتے ہیں.11دسمبر سے 11مارچ تک ان لوگوں کی سیاست ختم ہوجائے گی ۔


 شیخ رشید نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخو پورہ میرے نام پر بنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں 70برس سے ہمارے ساتھ دھوکے ہو رہے ہیں .اس ملک میں بہت سے وزیراعظم آئے .ایک کا میں نام بھی بھول گیا ۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن میں 11اور راولپنڈی میں 6قتل کیے گئے.سانحہ ماڈل ٹاﺅن واقعے کے بعد یہ لوگ اللہ کی پکڑ میں آئے ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ چوروں کی لائن لگنے والی ہے .یہ ملک سے بھاگ جاتے ہیں .کچھ دن پہلے میں لندن گیا تو وہا ں گئے ہوئے بیمار لوگ شاپنگ سنٹر میں پھر رہے تھے ۔