نواز شریف شروع دن سے ہی سازشی ذہنیت رکھتے ہیں : اعتزاز احسن

نواز شریف شروع دن سے ہی سازشی ذہنیت رکھتے ہیں : اعتزاز احسن

لاہور:  پیپلز پارٹی اعتزاز احسن رہنما نے کہا کہ اقامہ کرپشن کی رسید ہے اور پانامہ سے زیادہ خطرنا ک ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف برادران نے ہمیشہ سازش کی ہے ، نواز شریف کا یہی کام ہےوہ سازش کرنے کا عمل جانتے ہیں .انہوں نے انہوں نے پہلے جونیجو کو دھوکا دیا پھر ایجنسیوں سے پیسے لے کر دھاندلی کی. غلام مصطفیٰ جتوئی کے خلاف سازش میں بھی نوازشریف کا ہاتھ تھا، پھر ججوں کے ساتھ مل کر بے نظیر بھٹو اور  پیپلزپارٹی کے خلاف سازش کی.


پانامہ لیکس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے   انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس سازش نہیں بلکہ عالمی سطح پر انکشاف ہوا تھا.

سینیٹر اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاون میں 14 افراد کے قتل کا معاملہ انتہائی اہم ہے، جس کی تفتیش کے لئے جے آئی ٹی بننی چاہئے جس کی مانیٹرنگ جج کرے اور اس وقت تک شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کو مستعفیٰ ہوجانا چاہئے، نوازشریف نے ہمیشہ سازش کرکے ہی وزارت کا منصب سنبھالا، عدلیہ اور جرنیلوں کے ساتھ مل کر سازش کرنے والے نوازشریف کا اس مرتبہ کام نہیں بن رہا اور انہوں نے عدلیہ کے ججز کا فیصلہ ماننے سے بھی انکار کردیا اور کہتے ہیں 5 ججوں کا فیصلہ کیسے مان لوں۔