ایران نے سعودی عرب کی طرف مشروط دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

ایران نے سعودی عرب کی طرف مشروط دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے اعلان کیا ہے کہ اگر سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات ختم کردے تو اس سے دوستی کے لیے تیار ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر سعودی عرب اسرائیل سے تعلق ختم کر دے تو اس سے دوستی سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے کے لیے تیار ہیں لیکن ساتھ ہی سعودی عرب یمن میں بمباری بھی بند کرے ۔سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بہت زیاد کشیدہ ہیں اور ایسی صورتحال میں ایران صدر کے اس اعلان کو مسلم دنیا کے لیے بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سعودی عرب کی جانب سے اہل تشیع عالم کو پھانسی دئیے جانے کے بعد ایران میں شدید احتجاج ہوا تھا اور ایرانی مظاہرین نے مشتعل ہو کر سعودی عرب کے سفارتخانے پر بھی حملہ کردیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حالات بہت کشیدہ ہو گئے تھے اور ایسی صورتحال میں پاکستان نے بھی حالات بہتر کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی تھی ۔اس کے بعد سعودی عرب ایران حوثی باغیوں کی سپورٹ کرنے کا الزام لگاتا رہا ہے جبکہ ایران اس الزام کو مسترد کرتا ہے۔

یاد رہے کہ ایران سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والی مسلم اتحادی فوج جس کی سربراہی پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کر رہے ہیں اس کی حمایت سے بھی انکار دیا تھا ۔