انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے سلمان خان کو شادی کی دعوت ہی نہ دی

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے سلمان خان کو شادی کی دعوت ہی نہ دی

میلان: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے درمیان سرد جنگ کو ختم کرانے والے سلمان خان کو دونوں اسٹارز نے اپنی شادی پر مدعو ہی نہیں کیا۔2016 میں دونوں استراز کے درمیان لڑائی کو سلمان خان نے ختم کروایا تھا لیکن ویرات اور انوشکا شرما شاید سلمان خان یہ احسان بھول گئے ہیں اور انہوں نے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو اپنی شادی میں  نہیں بلایا ۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی خبریں اس وقت بھارتی میڈیا کیساتھ ساتھ پاکستانی میڈیا کی زینت بھی بنی ہوئی ہیں۔ میڈیا کے مطابق دونوں اسٹارز کے درمیان شادی میلان میں جاری 12 دسمبر تک جا رہی گی۔اس شادی کی تصدیق اس وقت ہوئی جب انوشکا شرما کے والدین اپنے خاندانی پندٹ کے ہمراہ اٹلی کیلئے روانہ ہوئےاور بعد ازاں انوشکا کے پڑوسیوں نے بھی شادی کے دعوت نامے ملنے کی تصدیق کی ۔

ھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما نے شاہ رخ خان، عامر خان، فلمساز آدتیہ چوپڑا، کرن جوہر، رنبیر کپور اور کترینہ کیف جب کہ ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر، یوراج سنگھ اور سابق کوچ کو شادی میں مدعو کیا ہے۔

لیکن حیرت انگیز طور پر اس جوڑی نے 2016 میں ان کے آپسی اختلافات ختم کرانے میں اہم کردار ادا کرنے والے سلمان خان کو مدعو ہی نہیں کیا ہے جس کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔