سعودی شہریوں کو ترکی کے حوالے نہیں کریں گے، عادل الجبیر

سعودی شہریوں کو ترکی کے حوالے نہیں کریں گے، عادل الجبیر
ترکی نے جمال خاشقجی قتل کیس میں سعودی عرب کے دو اعلیٰ عہدے داروں وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔فائل فوٹو

ریاض: سعودی عرب نے جمال خاشقجی قتل کیس میں اپنے کسی شہری کو ترکی کے حوالے کرنے کا امکان مسترد کر دیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سعودی شہریوں کو کسی کے حوالے نہیں کریں گے۔


خیال رہے کہ ترکی نے جمال خاشقجی قتل کیس میں سعودی عرب کے دو اعلیٰ عہدے داروں سابق انٹیلی جینس چیف احمد العسیری اور سعودی عدالت کے سابق مشیر سعود القحطانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں۔

ترک تحقیقات میں ان دونوں پر سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔