میری وجہ سے پاکستان ہارے گا تو خود قیادت چھوڑ دو ں گا:سرفراز احمد

میری وجہ سے پاکستان ہارے گا تو خود قیادت چھوڑ دو ں گا:سرفراز احمد
کیپشن: فوٹو فائل

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میری وجہ سے پاکستان ہارے گا تو خود قیادت چھوڑ دو ں گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کتاب کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سریز جیت سکتے تھے ،اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے اور کوشش کریں گی جنوبی افریقہ کے خلاف اچھا کھیلیں ۔

انہوں نے مزید کہا مصباح اور یونس کے بعد جونیئر کھلاڑیوں کو اپنی بیٹنگ میں تسلسل لانا ہو گا ۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا بہترین موقع تھا تاہم اپنی غلطیوں کی وجہ سے کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔ہمیں غلطیوں پر قابو پانا ہوگا اور ناکامیوں سے سیکھنا ہوگا۔


اگر ٹیم برا کھیل پیش کرتی ہے تو ذمہ داری کپتان پر ڈالی جاتی ہے،صرف میری وجہ سے ٹیم کو شکست ہوئی تو قیادت چھوڑدوں گا تاہم بیٹسمینوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔