بھارت میں 17 سالہ لڑکے کی اپنی والدہ کو جھاڑو سے پیٹنے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں 17 سالہ لڑکے کی اپنی والدہ کو جھاڑو سے پیٹنے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: ویڈیو سکرین شاٹ

بنگلورو:خود کو سیکولر کہلوانے والے پاکستان کے روایتی حریف بھارت میں آئے دنوں عجیب و غریب اور ظلم کی داستانیں خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔اسی طرح کا دل کو دہلا دینے والا وقعہ بھارتی شہر بنگلور و میں پیش آیا جہاں پر ایک 17 سالہ لڑکے نے کسی بات پر اپنی ماں کو جھاڑو سے پیٹنا شروع کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔


منظر عام پر آنے والی انتہائی افسوسناک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 17 سالہ لڑکا اپنی ماں کو جھاڑو کے ساتھ پیٹ رہا ہے اور اس کی ماں درد کی وجہ سے کراہ رہی ہے۔ویڈیو لڑکے کی بڑی بہن نے بنائی ہے جس کو اس نے ماں کو مارنے میں دخل اندازی کرنے سے روک دیا ۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکے کی 50 سالہ ماں صوفے پر بیٹھی ہوئی اور درد کی وجہ سے کراہتی ہے جبکہ اس کا بیٹا اسے جھاڑو سے مارنا شروع کردیتا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ لڑکا اپنی تعلیمی کارکردگی کی وجہ سے فکر مند تھا اور اس کی ماں نے یہ سب باتیں اپنے ہمسایوں سے کردی جس کی وجہ سے اس نے طیش میں آکر والدہ کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔


فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ”اگر وہ اسی طرح اس کی برائیاں کرتی رہی اور اسی طرح دوسروں کو اس کے بارے بتاتی رہی تو وہ ایسے ہی اپنی ماں کو مارتا پیٹتا رہے گا“۔


جب لڑکے کو اس کی بڑی بہن نے روکنے کی کوشش کی تو اس نے اسے باہر جانے کو کہا اور بولا کہ اسے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے اگر اس کی ماں اس کے خلاف کوئی شکایت درج کرواتی ہے۔


وائرل ہونے والی ویڈیو کا بنگلورو پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے لڑکے کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا۔”لڑکا اپنی ماں کی وجہ سے اس لئے پریشان تھا کیونکہ وہ اس کے خلاف ہمسایوں سے برائیاں کرتی تھی۔حال ہی میں خاتون نے ہمسایوں سے اس بارے میں بات کی کہ اس کا بیٹا اپنے مستقبل کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے اور وہ اپنی پڑھائی کو لیکر بھی سنجیدہ نہیں ہے“۔


پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ لڑکے کی ماں نے خوفزدہ ہوکر اپنے بیٹے خلاف بیان دینے سے انکار کردیا ہے۔تاہم لڑکے کو بغیر شکایت درج کئے چھوڑ دیا گیا جبکہ پولیس نے اسے متنبہ کیا ہے کہ اگر آئندہ ایسا ہوا تو نتائج بھگتنا ہونگے۔پولیس نے لڑکے کو اپنی ماں سے معافی مانگنے اور بیان حلفی پر دستخط کرائے کہ آئندہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ یہ سلوک روا نہیں رکھے گا۔