اداکارہ یمنیٰ زیدی کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

اداکارہ یمنیٰ زیدی کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
کیپشن: تصویر بشکریہ انسٹاگرام

لاہور:پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی خوبرو اور پرکشش اداکارہ یمنیٰ زیدی کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنی خوبصورتی اور جاندار اداکاری کے باعث امریکی پلٹ پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے مداحوں کے دلوں میں بہت ہی کم عرصہ میں گھر کرلیا اور دن بہ دن ان کے مداحوں کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہے۔

6808445f440365edd8f86c23274193cd

اب یمنیٰ زیدی کی ایسی تصاویر سامنے آگئی ہیں کہ مداح دیکھ کر بھونچکا رہ گئے جبکہ کچھ نے یہاں بھی اداکارہ کو تنقید کے نشتروں سے آزادی نہ دی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر یمنیٰ زیدی نے تصاویر شیئر کی جن میں انہوں نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

6855cf0426e6baf683ad628ac6c72238

سامنے آنے والی تصاویر میں اداکارہ نے سیاہ رنگ کا ٹراﺅزر ،ٹائیگر شرٹ اور اونچے ہیل والے سینڈل پہنے ہوئے ہیں۔ مداحوںکی اکثریت نے اداکارہ نے سٹائل کو سراہا جبکہ کچھ نے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔


خان لیاقت نامی مداح نے کہاکہ ”چلو بھرم تو ٹوٹا آپ کی سادگی بہت اچھی لگتی تھی“۔

44dd734c4df609ebc5927fea374989e3

خیال رہے کہ یمنیٰ زیدی نے کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور انتہائی کم عرصے میں شوبز کی دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔