سعودی شہزادی کا انتقال،متحدہ عرب امارات کی جانب سے تعزیت کا اظہار

سعودی شہزادی کا انتقال،متحدہ عرب امارات کی جانب سے تعزیت کا اظہار
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

ریاض :سعودی شہزادی الجوہرہ بنت فیصل بن سعد السعود انتقال کرگئیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کی جانب سے سعودی شہزادی کی وفات پر تعزیت کا اظہا ر کیا گیا ہے ۔


متحدہ عرب امارات کے صدر ،شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شہزادی الجوہرہ بنت فیصل بن سعد السعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کا پیغام بھیجا۔


متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ راشدالمکتوم،نائب صدر ،وزیراعظم اور دبئی کے حکمران ،اور شیخ محمد بن زید النہیان ،ابوظہبی کے ولی عہد اور یو اے ای کی مسلح افواج کے دپٹی سپریم کمانڈر کی جانب سے بھی شاہ سلمان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔