قومی کرکٹ ٹیم 13 دسمبر کو ساؤتھ افریقہ روانہ ہو گی

قومی کرکٹ ٹیم 13 دسمبر کو ساؤتھ افریقہ روانہ ہو گی
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی سی بی آفیشل ٹوئٹر

لاہور: قومی ٹیم 13 دسمبر کو ساؤتھ افریقہ کے دورے کیلئے روانہ ہوگی جس سے قبل قومی ٹیم کا کوئی تربیتی کیمپ نہیں لگایا جائے گا ۔


تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم دورہ ساؤتھ افریقہ کیلئے 13 دسمبر کو روانہ ہو گی جہاں وہ 3 ٹیسٹ میچز، ون ڈے اور ٹی 20 اںٹرنیشنل کھیلے گی ۔ساؤتھ افریقہ روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کیساتھ ہاتھ کر گیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے  کھلاڑیوں کو مشکل اور کٹھن دورے سے قبل کوئی تربیتی کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اگر بورڈ ایساکرتا ہے تو  کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہونے کا قومی امکان ہے ۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ نا لگانے کی وجہ کھلاڑیوں کو آرام دینا ہے. قومی ٹیم ساوتھ افریقہ میں ہی مختصر ٹریننگ کیمپ کریگی۔ قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 19 دسمبر کو ساؤتھ افریقہ الیون کیخلاف پریکٹس میچ سے گرے گی ۔


ساؤتھ افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ اسکواڈ میں فخر زمان ،شان مسعود اور شاداب خان ،فہیم اشرف اور محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے ۔دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق ، اظہر علی ، حارث سہیل ، اسد شفیق ، بابر اعظم، سرفراز احمد ، محمد رضوان ، یاسر شاہ ، محمد عباس ،حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔


خیال رہے کہ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا ۔دوسرا ٹیسٹ میچ کیپ ٹاؤن میں 3 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11 جنوری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا ۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد قومی ٹیم ساؤتھ افریقہ کیخلاف 5 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی ۔