گوگل کا نیا ”آڈیو نیوز فیڈ“ فیچر متعارف

گوگل کا نیا ”آڈیو نیوز فیڈ“ فیچر متعارف
کیپشن: فوٹو: ٹوئٹر

سان فرانسسکو: انٹر نیٹ کی دنیا کے سب سے بڑے اور معروف ترین سرچ انجن گوگل نے آرٹیفشل انٹیلی جنس کو مد نظر رکھتے ہوئے ریڈیو کی طرز کا ”آڈیونیوز فیڈ“  متعارف کروا  دیا۔

کمپنی کے پراڈکٹ منیجر لز گینز نے بتایا کہ ”آڈیو نیوز فیڈ “ تقریباً سمارٹ فون نیوز فیڈ   کی طرح کام کرے گا جس میں درجنوں خبر رساں اداروں کے ساتھ الحاق کر کے خبر یں دی جائیں گی۔ صارفین اس فیچر   کی مدد سے خبروں  کی آڈیو پلے لسٹ بھی تیار کر سکیں گے۔ آڈیو نیوز فیڈ میں خاص موضوعات پر مشتمل نئی اور اہم ترین خبریں شامل کی جائیں گی۔

کمپنی کی جانب سے ابتداءمیں یہ فیچر صرف امریکہ کے چند صارفین کو حاصل ہوگا جس کے بعد اسے دنیا بھر کے صا رفین کیلئے بھی جاری کیا جائے گا۔ اس فیچر کو مکمل طور پر گوگل کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جس میں صارفین کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی خبر کو ختم کر سکیں یا پھر اسے روک سکیں۔

کمپنی کے منیجر نے کہا کہ گزشتہ صدی کے دوران ریڈیو  تما م ذرائع کیلئے واحد آلہ سمجھا جا تا تھا، ریڈیو چلانے کے بعد جو پروگرام اس وقت چلتا تھا وہی آپ کو  سننا پڑتا تھا لیکن اب فرض کریں کہ آپ کے پاس اپنا ایک ریڈیو ہے جس میں آپ جب چاہیں اپنی مرضی سے دلچسپ خبریں سن سکیں گے۔