"دی لیجنڈ آف مولا جٹ " پاکستان ، چین میں بیک وقت ریلیز کی جائیگی

کیپشن: image by facebook

لاہور:ہدایتکار بلال لاشاری کی نئی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" اختتامی مراحل میں داخل ہو گئی ہے جو  کہ آئندہ برس عیدالفطر   پر بیک وقت پاکستان اور چین میں ریلیز   کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق معروف ہدایتکار بلال لاشاری کی نئی فلم "دی لیجنڈ  آف مولا جٹ" کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے اور اب اختتامی مراحل میں داخل ہو گئی ہے جو  کہ آئندہ برس عیدالفطر پر پاکستان اور چین میں ایک ساتھ ریلیز   کی جائے گی۔

فلم کی کاسٹ کے میں ماہرہ خان، ہمائما ملک، فواد خان، حمزہ علی عباسی اور  دیگر شامل ہیں، مولا جٹ پاکستان اور بھارت کی پہلی فلم ہو  گی جو  کہ بیک وقت پاکستان اور  چین میں ریلیز کی جائے گی۔

بالی وڈ   کی بات کی جائے تو  دنگل، سیکرٹ سپر سٹار ، ہندی میڈیم، باہو بلی سمیت دیگر فلمیں بھارت میں ایک سال تک چلنے کے بعد چین میں ریلیز کی گئی ہیں جبکہ پاکستانی فلم مولا جٹ کو بیک وقت پاکستان اور چین میں ریلیز کیا جا رہا ہے۔

چین میں فلم ریلیز ہونے کے ساتھ پاکستانی فلم انڈسٹری بھی عالمی مارکیٹ میں قدم رکھنے میں کامیاب ہو جائے گی۔