مجھے نہیں لگتا کہ کسی وزیر کو تبدیل کیا جائے گا، عبدالعلیم خان

مجھے نہیں لگتا کہ کسی وزیر کو تبدیل کیا جائے گا، عبدالعلیم خان
کیپشن: فوٹو بشکریہ عبدالعلیم خان ٹوئٹر

 لاہور :تحریک انصاف عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پاس کسی بھی وزیر کو تبدیل کرنے کا اختیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی وزیر کو کارکردگی سے مطمئن نہ ہونے پر تبدیل کیا جاسکتا ہے۔حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی کی وزارت کو جاتے ہوئے نہیں دیکھ رہا تاہم یہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پاس اختیار ہے کہ وہ کسی بھی وزیر کو کارکردگی نہ دکھانے پر تبدیل کر سکتے ہیں ۔وزیراعظم یا وزیراعلیٰ پنجاب کی توقعات کے مطابق جو وزیرکام کرےگاوہ رہےگا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں میرے خلاف نیب کی بے بنیاد انکوائری کی گئی۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف نیب میں جتنے بھی کیسز ہیں وہ ہمارے دور سے پہلے کے ہیں ؟میرے خلاف کس بات پر انکوائری شروع کرائی گئی ہے؟انہوں نے کہا کہ 2015 میں میرے پاس کونسا اختیار تھا جس پر انکوائری شروع کرائی گئی؟

انہوں نے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم اور شہباز شریف وزیراعلیٰ تھے ان کیخلاف کیسز بن سکتے ہیں اور وہ اس کیلئے جوابدہ ہیں ۔ لیکن میرے خلاف جتنے بھی کیسز ہیں وہ بے بنیاد ہیں کیونکہ میرے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا۔ میرا ا ن دونوں شخصیات کیساتھ کوئی موازنہ ہی نہیں بنتا ۔ انہوں نے آصف زرادری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب کا کہنا ہے جن کے پیسے نکل رہے ہیں وہ قصوروار ہیں۔