حکومت پر تنقید ، فرانسیسی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کو کھری کھری سنا دیں

حکومت پر تنقید ، فرانسیسی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کو کھری کھری سنا دیں
کیپشن: image by facebook

پیرس:فرانس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا   کہ امریکی صدر کو فرانسیسی معاملات پر مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق, فرانسیسی وزیر خارجہ جین ییوس لی ڈرین نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا  کہ امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کو فرانس کے معاملات میں بالکل مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔

bd842cfd35a56a3ef289b47a67caad64

انھوں نے کہا   کہ فرانس کی اپنی پالیسیز  اور قوانین ہیں جو  کہ عین عوامی مفاد کے مطابق بنائے گئے ہیں، انہوں نے کہا  کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ انگلینڈ کے دوران امریکی اخبار میں تصویر شائع کی گئی جس میں لوگ نعرے بازی کر رہے تھے کہ ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ چاہئے اور وہ تصویر جعلی یعنی بہت عرصے پہلی کی تھی۔

لی ڈرین نے بتایا امریکہ میں خود لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کی رائے سے اختلاف کرتے ہیں اور ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، پیرس کے ساتھ دو ہزار پندرہ میں ہونے والے موسمیاتی معاہدے سے بھاگنے پر بھی ٹرمپ پر شدید تنقید کی گئی۔