مالٹےکا جوس ڈیمنشیا کی بیماری سے بچا ؤ میں مدد دیتا ہے, ماہرین

مالٹےکا جوس ڈیمنشیا کی بیماری سے بچا ؤ میں مدد دیتا ہے, ماہرین
کیپشن: اکائونٹ فوٹو بشکریہ: اسٹا گرام ای یو فٹ ویل

نیویارک :روزانہ  مالٹے کے جوس کا  ایک گلاس پی کر ڈیمنشیا  کی بیماری سے بچا جا سکتا ہے، مالٹے کا جوس پینے سے اس بیماری کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ، امر یکا میں تقریبا 28،000 لوگوں پر 1986 سے 2002  کے دوران تجربات کیے گئے، تجربات میں دیکھا گیا کہ جو لوگ مالٹے اور سبزیوں کا استعما ل کرتے ہیں ان کا دماغ تیس سال تک صحیح کام کرتا ہے۔ جن لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ان کی عمر  51 سال تھی۔ 

تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی کہ جو شخص ایک ماہ مالٹے کے جوس کا  ایک  گلاس پیتا رہا اس میں یاداشت سے کام لینے کی صلاحیت 47 فیصد زیادہ ہو جاتی ہے ان سے جو جوس نہیں پیتے۔ اس کے علاوہ جس شخص نے زیادہ سبزیوں کا استعمال کیا اس میں 34 فیصد دماغی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے با نسبت کم  کھانے والوں کے۔ 

پھلوں اور سبزیوں میں وٹامز ، غذائیت اور اینٹی آ  کسیڈنٹس  کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو دماغی صلاحیت بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ 

ہاورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ اس پر 20 سال تک لوگوں پر تجربات کیے گئے جس کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں۔ 

یوان کی رائے کے مطابق پھلوں میں کیلوریز  کی زیادہ مقدار ہوتی ہے، روزانہ 4 سے 6 اونس  کیلوریز  انسانی جسم کے لیے ضروری ہیں جو پھل کھانے سے پوری ہو جاتی ہے۔