چین سے تجارتی جنگ امریکہ کو مہنگی پڑ گئی ، سٹاک مارکیٹ کو زوردار جھٹکا

چین سے تجارتی جنگ امریکہ کو مہنگی پڑ گئی ، سٹاک مارکیٹ کو زوردار جھٹکا
کیپشن: image by facebook

نیویارک:امریکی سٹاک مارکیٹ کو رواں برس کے آخری مہینے کے دوران بڑا جھٹکا لگ گیا ، صرف چار دنوں کے دوران سٹاک مارکیٹ کو ایک ٹریلین ڈالر کا خسارہ اٹھانا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق چین سے معاشی جنگ پر امریکہ کو بڑا نقصان اٹھانا پڑ گیا ہے ، رواں برس کے اختتام پر امریکی سٹاک مارکیٹ کو بڑا جھٹکا لگا ہے ، مارکیٹ میں سرمایہ کاروں اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

امریکی کمپنیوں کی قدر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، ایپل کی بات کی جائے تو قدر میں 5.4 فیصد کمی آئی ، اسی طرح ایمازون کی قدر میں 3 فیصد گراوٹ ہوئی ہے۔

برائن مار کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ارنی سسلیہ نے بتایا کہ کمپنیوں نے رواں برس اچھا بزنس کیا ، کارکردگی بہترین رہی لیکن کچھ مہینوں سے کاروبار میں اتار چڑھاو آ رہا تھا لیکن رواں برس کے آخری مہینے میں چین سے تجارتی جنگ نے بھاری نقصان پہنچایا ہے ۔